ترک وزارت صحت کے وفد کی شعبہ صحت کی بہتری کیلئے شہبازشریف کی کاوشوں کی ستائش

ترک وزارت صحت کے وفد کی شعبہ صحت کی بہتری کیلئے شہبازشریف کی کاوشوں کی ستائش

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ترک وزارت صحت کے اعلی سطح کے وفد کی ملاقات کے دوران وفد کے سربراہ ڈاکٹرسلامی کلک (Dr.Selami Kilic)نے شہبازشریف (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کی عوامی خدمت کے ویژن اورشعبہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف پاکستان اورعوام کیلئے ایک عظیم رہنماء کا کردارادا کررہے ہیں اور ترکی کی قیادت اورعوام انہیں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ شہبازشریف نے ترکی کی ہر موقع پر زبردست حمایت کی ہے اوران کی ترکی سے محبت اورسپورٹ پر ترکی کا ہر فرد ان کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ شہبازشریف اورحکومت پاکستان کی اخلاقی حمایت پر ترکی کا ہر باشندہ شکرگزار ہے۔ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوا لے سے پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف کا ویژن اور کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ ترک وزارت صحت کے سینئر ماہرڈاکٹرحسن کاگل (Dr.Hasan Cagil)نے کہا کہ پنجاب کے ہیلتھ کےئرسسٹم کی بہتری کیلئے کیے جانے والے معاہد ے پروزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کے مطابق تیزی سے عملدر آمد کیا جائے گا۔ترک وزارت صحت کے وفدنے وزیراعلیٰ کی خیریت دریافت کی اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ستائش

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...