ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق، نوجوان روٹا ویٹر کی زد میں آگیا

ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق، نوجوان روٹا ویٹر کی زد میں آگیا

ملتان، سکندرآباد، دائرہ دین پناہ، رحیم یار خان، چنی گوٹھ ،چشتیاں(کرائم رپورٹر،نمائندگان) ٹریف کے مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے نوجوان روٹا ویٹر کی زد میں آکر دم توڑ گیا تفصیل کیمطابق گزشتہ روز ممتاز آباد کے قریب شجاعباد سے سنٹرل جیل قیدیوں کو منتقل کرنے لیے پولیس وین کے ڈبلیو ای 6510 نے موٹر سائیکل سوار مظفر علی کو ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔حادثے کے بعد مشتعل مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا مظفر علی کے بارے میں بتایا جاتا ہے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کہ وہ سبزی فروش تھاپولیس تھانہ ممتاز آباد اس کی نعش ورثاکے حوالے کردی۔ سکندرآباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق کچی جئی مظفر گڑھ کا رہائشی سائیکل سوار سولہ سالہ طارق کالے پل پر 9316-K پشاور نمبری تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو 1122نے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادی جہاں پر تصدیق کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کیمطابق دائرہ دین پناہ کے نزدیک چھپری اڈہ پرمغرب کے بعدجام رِڈکوٹ سلطان کے رہائشی ملک عبدالرحمن سہوموٹرسائیکل پراپنے ساتھی کے ہمراہ کوٹ ادوسے واپس جارہے تھے کہ نامعلوم ٹریکٹرکی ٹکرلگنے سے عبدالرحمن سہوموقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ اسکے ساتھی عبدالحفیظ محفوظ رہے پولیس نے مقدمہ درج کردیاہے۔علاوہ ازیں ٹبہ شاہ یعقوب کارہائشی فاترالعقل50سالہ نذیراحمدبھٹہ پرانااڈہ سڑک پارکرتے ہوئے تیزرفتاررکشہ کی زدمیں آکرزخمی ہوگیاجسے رکشہ ڈرائیورنے آرایچ سی دائرہ دین پناہ داخل کرادیا۔ رحیم یار خان سے بیورونیوز کیمطابق گزشتہ روز نورے والی کارہائشی29 سالہ عبدالجبار جو کام کے سلسلے میں شہر کی طرف آرہاتھاکہ اسی دوران سامنے سے آنیوالے تیز رفتار رکشہ سے بے قابوہوکر دھماکے سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے نوجوان عبدالجبار کو ریکسیو کی مدد سے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود عبدالجبار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ چنی گوٹھ سے نامہ نگار کیمطابق چنی گو ٹھ کے موضع لاڈن والی کے رہا ئشی محمد جاوید،محبوب احمد اور عبدالرحمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بہاولپور جا رہے تھے کہ مسا فر خانہ کے قریب تیز رفتار ٹر یلر نے ان کو کچل ڈا لا جس کے نتیجے میں محمد جاوید نا می شخص موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا جبکہ محبوب اور عبدالرحمان زخمی ہو گئے جن کو بی وی اسیچ داخل کرا دیا گیا ہے ۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق تھانہ شہر فرید کے علاقہ موضع حسوکا میں روٹا ویٹر کی زد میں آکر ایک نوجوان لڑکا جاں بحق ہو گیا ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ علاقہ مذکورہ میں متوفی حیدر ٹریکٹر پر بیٹھا کھیتوں میں کام کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک ٹریکٹر سے گر کر روٹا ویٹر کی زد میں آ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔متوفی حیدر محکمہ نہر کے پٹواری ذوالفقارکا نوجوان بیٹا اور بستی جھیڈواں کا سکونتی تھا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر