بٹ خیلہ ،ملاکنڈ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ،عوام رل گئے

بٹ خیلہ ،ملاکنڈ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ،عوام رل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کمی محکمہ واپڈامالاکنڈ کے عملہ نے وزیراعظم کے احکامات کوپاؤں تلے رونڈڈالاپرمٹ کے نام پرروزانہ گھنٹوں گھنٹوں تک بجلی بندکرنایہاں کامعمول بن چکاہے وزیراعظم نوٹس لیں مالاکنڈ کے صارفین کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے بجلی کے لوڈشیڈنگ میں پچاس فیصدکمی کااعلان کردیاہے مگرمحکمہ واپڈامالاکنڈکے عملہ نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے احکامات کوپاؤں تلے روندڈالااورمالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ اوردیگرمضافات میں روزانہ پرمٹ کے نام پرگھنٹوں گھنٹوں تک بجلی بندکرنایہاں کامعمول بن چکاہے بجلی کے بندہونے سے یہاں کے ہزاروں محنت کش بے روزگارہوچکے ہیں اوربجلی سے چلنے والے تمام کاروبارمکمل طورپرٹھپ ہوکررہ گیا ہے علاقے کے صارفین وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپرمالاکنڈ میں بلاجوازبجلی بندکرنے کانوٹس لیاجائے اوریہاں کے عوام کواس مشکلات سے نجات دلایاجائے۔