چارسدہ ،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن پشاور ڈیژن کی کابینہ مکمل

چارسدہ ،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن پشاور ڈیژن کی کابینہ مکمل

چارسدہ (بیورو رپورٹ)لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن پشاور ڈیژن کی کابینہ مکمل۔ جاوید خان صدر جبکہ بہادر شیر جنرل سیکرٹری منتخب ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے چارسدہ میں لو کل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر جاوید خان کو لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈڑیشن پشاو ڈویژن پشاورکا صدر جبکہ بہادر شیر کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔ دیگر عہدیداروں میں عنایت اللہ ڈویژنل چےئرمین ، سردار خان سینئر نائب صدر ، اعجاز خان نائب صدر ، مسعود باچہ جائنٹ سیکرٹری ، مراد فنانس سیکرٹری جبکہ آصف پریس سیکرٹری شامل ہیں۔ اس موقع پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے مرکزی کوآرڈنیٹر شوکت علی انجم ، صوبائی صدر محمد ریاض خان ، صوبائی جائنٹ سیکرٹری شاد خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر