سابق وزیر اعلیٰ حیدر ہوتی 29 نومبر کو شانگلہ کا دورہ کرینگے
ا لپوری(ڈسٹر کٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی کا 29نو مبر کو دورہ شانگلہ،الوچ میں جلسہ عام کی انتظامات کے حوالے سے مختلف یونین کونسل کا اجلاس الپوری میں،منعقدہوا، جس کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء و ضلعی کونسل میں اپوزیشن لیڈر حاجی سدیدالرحمن نے کی اجلاس میں حلقہ پی کے87کے مختلف یونین کونسلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز اور دیگر سرکردہ کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ان یونین کونسلوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ جلسے کیلئے تیاریاں تیز کر دی جائے کارکن لوگوں کو جلسہ میں شرکت کیلئے دعوت دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جلسہ میں شرکت کرسکیں۔آمیر حیدر خان ہوتی پورن پی کے 88میں 29نومبر کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سرکردہ رہنماوں نے کہا ہے کہ آمیرحیدرخان ہوتی کا دورہ شانگلہ ہر لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔آمیرحیدرخان نے اپنے دور حکومت میں شانگلہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں جس کی اعتراف مخالفین بھی کرتے ہیں، آمیر حیدرخان ہوتی شانگلہ کے عوام کے ساتھ محبت کرتے ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے ا پنے دور حکومت میں بے شمار ترقیاتی کام کئے ہیں۔ اے این پی پختونو ں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو پختو نوں کی حقوق کیلئے ہر وقت اور ہر فورم پر اواز اٹھاتی ہے ، صوبہ میں نو یونیورسٹیاں بنائی اورشانگلہ میں لنکس روڈ کا جال بچھا دیا ہے ۔شانگلہ کے عوام نیشنل عوامی پارٹی سے محبت کرتے ہیں جلسہ میں بھر پور شرکت کریں گے۔