تنظیم تاجران ٹی ایم اے کا کرایوں میں اضافہ کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

تنظیم تاجران ٹی ایم اے کا کرایوں میں اضافہ کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

مردان ( بیورورپورٹ ) تنظیم تاجران ٹی ایم اے پلازہ مردان کے عہدیداروں اورتاجروں نے ٹی ایم اے اورٹھیکدار کی ملی بھگت سے تاجروں کو بے جا تنگ کرنے اور کرایوں میں بے جااضافے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجو ع کرنے کا فیصلہ کیاہے اس سلسلے میں ٹی ایم اے پلازے کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت اکبرعلی کشمیری نے کی اجلاس میں تنظیم کے صدر علی رضا ،جنرل سیکرٹری طارق علی اورنائب صدر حاجی وحیداللہ اورقاضی زیداللہ جان کے علاوہ تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں ٹی ایم اے انتظامیہ اورٹھیکدار کی ملی بھگت سے تاجروں کو بے جا تنگ کرنے اور غیر قانونی اشتہار کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی مقررین نے کہاکہ ٹی ایم اے مردا ن کے آفیسران اورٹھیکدار کی موجودگی میں نیلامی کے وقت جو شرائط پیش کئے گئے تھے ان شرائط پر تاجروں نے دکانات خریدے تھے لیکن اب ہٹ دھرمی کے باعث من مانے کرایہ نافذ کیاجارہاہے جس کسی طورپر تاجر تیارنہیں انہوں نے کہاکہ اگر فیصلہ واپس نہ لیاگیا تو وہ عدالت کا دروازار ہ کھٹکھائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...