پورن ،سینکڑوں افراد جے یو آئی سے مستعفی ،اے این پی میں شمولیت

پورن ،سینکڑوں افراد جے یو آئی سے مستعفی ،اے این پی میں شمولیت

پورن(نمائندہ پاکستان) اے این پی شانگلہ کی قوت میں اضافے کا سلسلہ جاری ،یونین کونسل پیرخانہ کے گاؤں لوگے میں بھی عوام نے سینکڑوں کی تعداد میں جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اے این پی میں شمولیت کا اعلان تبدیلی کے عویداروں نے عوام کو مایوس کردیا اے این پی پی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہیں آنے والا دور اے این پی کا ہے شمولیتی تقریب سے مقررین کا خطاب ،ڈسٹرکٹ کونسل شانگلہ کے اپوزیشن لیڈر حاجی سدیدالرحمان نے پیرخانہ لوگے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمیر کے سوداگروں نے گزشتہ کئی سالوں سے شانگلہ کے عوام کو پلاسٹک پائپ ،بجلی کھمبے اور ٹرانسفرمر سے ورغلایا اور عوام کو حقیقی معنوں میں یکسر ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ شانگلہ کی پسماندہ گی کے ذمہ دار ہی یہ لوگ ہے جنہوں نے صرف کھوکھلے وعدوں اور نعروں پر عوام کو دھوکے میں رکھا تبدیلی کے دعویداروں نے بھی عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور خیبر پختونخوا کے اہم فیصلے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بنی گالا سے ہورہے ہیں آنے والا دور ایک مرتبہ پھر عوامی نیشنل پارٹی کا ہے اقتدار میں آنے کے بعد شانگلہ کی پسماندہ گی دورکر کے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرینگے انہوں نے مذید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں سے مایوس عوام سرخ جھنڈے تلے اے این پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں آنے والے دور میں پورے ضلع شانگلہ میں تمام گھروں پر سرخ جھنڈا ہی ہوگا کیونکہ عوام کرپٹ حکمرانوں سے مایوس ہوچکے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ حیدر خا ن ہوتی کا دورہ پورن کیلئے تیاریا زور شور سے جاری ہے انکا طوفانی دورہ شانگلہ کی سیاست میں ہلچل پیدا کریگااس موقع پر شمس الرحمان ،نور الحق،فیض الحق،محمد زادہ،نزیب اللہ،محمد شیر ،فضل سبحان سمیت سینکڑوں افراد نے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہمیں پختونوں کے قافلے میں شمولیت پر فخر ہے اے این پی ہی ملک میں پختونوں کے مسائل حل کررہے ہیں اورحقیقی معنوں میں پختونوں کی نمائندہ گی کررہی ہے سدید الرحمان نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر