عزیز آباد سے ملنے والا اسلحہ غیرملکی نکلا ،فرانزک رپورٹ

عزیز آباد سے ملنے والا اسلحہ غیرملکی نکلا ،فرانزک رپورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نائن زیرو کے قریب مکان سے ملنے والے اسلحہ کی فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ غیرملکی ہے۔ اس قسم کا اسلحہ پاکستان میں نہیں بنایا جاتا ہے۔ واٹر ٹینک سے ملنے والا تمام اسلحہ بیرون ملک سے پاکستان منگوایا گیا ہے۔فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس نے برآمد ہونے والے اسلحہ سے متعلق بیرون ملک اسلحہ بنانے والی کمپنی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ کے حوالے سے کسٹم حکام سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ سندھ پولیس خط کے ذریعے اسلحہ کی پاکستان برآمدگی سے متعلق تفصیلات طلب کریگی ذرائع کے مطابق عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ میں صرف6 جی تھری گنیں پاکستان کی نکلی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر