دھماکہ خیز مواد برآمدگی، فورتھ شیڈول مقدمات میں ملزمان پر فرد جر عائد

دھماکہ خیز مواد برآمدگی، فورتھ شیڈول مقدمات میں ملزمان پر فرد جر عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈ ی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی اور فورتھ شیڈول کے مقدمات میں ملزمان پر فرد جر عائد کر دی، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ ٹیکسلا میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم احمد منیر اور تھانہ کہوٹہ میں درج فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں ملوث ملزم مولانا شیرانی کیسوں کی سماعت شروع کی تو ملزمان حاضر تھے جن پر مقدمہ کی فرد جر م عائد کر دی گئی،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلیں، ملزمان کے خلاف الگگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔