راولپنڈی،اسلحہ منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی19ملزمان گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی19ملزمان گرفتار

راولپنڈ ی(نیوز رپورٹر)منشیات فروشوں،پتنگ بازوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ،19ملزم گرفتار7688گرام چرس،25لیٹر کھلی شراب، 1 پستول، 1 رائفل اور3007پتنگیں اور97ڈوریں برآمد کرلی گئیں،واقعات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے محمد علی سے565گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے تنویر سے160گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے فضل الرحمن سے110گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے شاکر جمیل سے210گرام چرس، تھانہ گوجرخان پولیس نے نعمت بیگ سے1250گرام چرس، نیئر زمان سے1238گرام چرس، جمیل احمد سے1470گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے لیاقت علی سے1035گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے بدر منیر سے250گرام چرس، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے محمد سجاد اور اورنگزیب سے1400گرام چرس، تھانہ مندرہ پولیس نے ظفر اقبال اور گلستان سے10لیٹر دیسی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے محمد نقاش سے15لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے امتیاز سے1 پستول30بور اور5روند، تھانہ صادق آباد پولیس نے وقاص حسین سے16روند ، تھانہ گوجرخان پولیس نے اکمل بیگ سے رائفل12بور اور1کارتوس، تھانہ گنج منڈی پولیس نے ماجد رحمن سے507پتنگیں اور97ڈوریں، تھانہ صادق آباد پولیس نے علی اصغر سے2500پتنگیں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر