مصطفی کمال اور انیس قائمخانی عطااﷲکردسے تعزیت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

مصطفی کمال اور انیس قائمخانی عطااﷲکردسے تعزیت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی بلوچستان کے آرگنائزر عطاللہ کرد کے والد کے انتقال پر تعزیت کرنے کوئٹہ پہنچ گئے،ایئر پورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے پارٹی قائدین کا استقبال کیا جہاں سے وہ عطاللہ کرد کی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوئے ،سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے آرگنائزر بلوچستان اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور افسوس اس کا اظہار کیا،چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی اور دیگررہنماؤں ، کارکنان و ذمہ داران نے مرحوم حاجی حبیب اللہ کرد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دراجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔اس موقع پر آرگنائز بلوچستان طارق ترین ،سابق صوبا ئی وزیرآصم کرداور ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ، سمیت خاندان کے رفقاء بھی موجود تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...