راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل کیس کی سماعت مزید کاروائی کیلئے 10دسمبر تک ملتوی

راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل کیس کی سماعت مزید کاروائی کیلئے 10دسمبر تک ملتوی

راولپنڈ ی(نیوز رپورٹر)سا بق صوبائی وزیر قانون و بلدیات راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل کیس کی سماعت ملزمان کی جانب سے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کے باعث مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ پیشی 10دسمبر تک ملتوی کر دی گئی،گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ صدر بیرونی میں درج راجہ شعیب قتل کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ ملزمان اخلاق وغیرہ نے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا جہاں سے کوئی احکامات نہیں آئے جس عدالت نے سماعت ملتوی کر دی، ملزمان کے خلاف پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے سابق صوبائی وزیر قانون و بلدیات راجہ بشارت کے بھانجے راجہ شعیب کر موت کے گھاٹ اتارنے پر مقدمہ درج کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...