ہری پور،جبری میں بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا

ہری پور،جبری میں بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے پانی کا بحران بھی شدت اختیار ...

ہری پور (نامہ نگار)جبری میں بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے جس کی وجہ سے مکینوں باالخصوص گھروں میں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جبری میں بجلی کے وولٹیج اتنے کم ہوگئے ہیں کہ جس کی وجہ سے پانی کی موٹروں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس کے باعث علاقہ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور گھروں میں مکینوں اور مساجد میں نمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے خواتین ٹیوب ویلوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں شام اور رات کے وقت ٹیوب ویلوں پر عوام کا ہجوم نظر آتا ہے اس جدید اور ترقی یافتہ دور میں پانی کی قلت منتخب نمائندوں کے منہ پر طمانچہ ہے عوام نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ الیکشن میں بلند وبانگ دعوے اور وعدے کرنے والے ایم این اے کہاں ہیں وہ بجلی کے مسائل کیوں حل نہیں کروا رہے لوگ ان کی راہیں تکنے پر مجبور ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر