عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کا قادیانیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کا مطالبہ

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کا قادیانیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کا مطالبہ

کرک (بیورورپورٹ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کرک نے فوجی ،غیر فوجی ملک کے اعلی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فوری برطرف کرنے اور تاجران سے انکی مصنوعات کی مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اس سلسلے میں ہفتے کے روز ضلعی امیر مولانا محمودالرحمن حقانی کی زیر صدارت مدرسہ دارلعلوم کرک میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ضلعی شوری کے تمام ارکان نے شرکت کی اس موقع پر متفقہ طور پر حافظ ابن امین کو تنظیم کا سرپرست اعلی ،مولانا کرامت اللہ کو نائب امیر ،مولانا علی عثمان کو ناظم تبلیغ ،مولانا سیف الالسلام کو ناظم نشرواشاعت اور حاجی حضرت خان کو خزانچی مقرر کیا گیا اجلاس میں امتناع قادیانیت آرڈیننس میں واضح ممانعت کے باوجود ملک کے اعلی عہدوں پر قادیانیوں کی تقرریوں پر شدید برہمی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تقرریوں کو آئین سے متصادم قرار دیا اور کہا کہ آرڈیننس میں واضح طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے اوریہ کہ غیر مسلم کلیدی عہدوں پر فائز نہیں ہوسکتے لہذا فوجی یا غیر فوجی جو بھی ملک کے اعلی عہدوں پر فائز ہے انکو فوری برطرف کیا جائیں اسی طرح تاجر برادری سے بھی پرزور اپیل کی گئی کہ قادیانی مصنوعات کی آڑ میں مسلم ممالک کے اعلی عہدوں تک رسائی کی کوششوں میں مصروف ہیں اور تجارت کے ذریعے مسلم ممالک کو کمزور اور اسرائیل،بھارت کو مضبوط بنارہے ہیں لہذا انکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں تاکہ اقتصادی لحاظ سے انکو کمزور کرکے انکے مذموم عزائم خاک میں ملاسکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...