طورخم ،غیر ملکی کمپنی کے موبائل فون کی سمگلنگ ناکام

طورخم ،غیر ملکی کمپنی کے موبائل فون کی سمگلنگ ناکام

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ )افغانستان سے پاکستان کو غیر ملکی کمپنی کے مو بائیل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، موبائل سیٹس افغانستان سے آنے والے ٹرالر نمبر KBL.38284کے خفیہ خانوں سے برآمد کئے گئے۔کسٹم ذرائع کے مطابق سپرٹنڈنٹ نعیم کو اطلاع ملی تھی کہ ٹرالر میں 150 کی تعداد میں غیر ملکی مو بائل کمپنی کے موبائل سیٹ سمگل کئے جا رہے ہیں جس پر کارروائی کرتے ہو ئے ٹرالر کے خفیہ خانوں سے150موبائل فون سیٹ بر آمد کرکے ٹرالر اور مال کو تحویل میں لے کر کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...