بونیر ،تنظیم اساتذہ اور ایپٹا کی قیادت میں ڈی سی سے ملاقات
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی سی کے خالی اسامیوں کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ لینے والے اساتذہ نے تنظیم اساتذہ بونیر کے صدر لیاقت خسین باچا اور ایپٹا کے صدر عمرسیاب کی قیادت میں اے ڈی سی بونیر شہاب خامد سے انکے دفتر میں ملاقات کی ،اساتذہ نے اے ڈی سی کو بتایا کہ این ٹی ایس کا جو پرچہ اوٹ ہوا ہے وہ بونیر کا نہیں بلکہ لکی مرورت کا تھا مگر اسکے باوجود ہمارے خلاف جو مینیٹس تیار کی گئی ہے ،اس سے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ،ہمارے خلاف جو فیصلے کئے گئے ہے ہم اس کو ہر گز قبول نہیں کرتے اگر یہ فیصلے واپس نہ لئے گئے تو ہم اسکے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ،اے ڈی سی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ یہ مسئلہ صوبائی لیول تک پہنچ گیاہے ۔اے ڈی سی سے ملاقات کے بعد ہمارے نمائندہ سے گفتگوں کرتے ہوئے تنظیم اساتذہ کے صدر لیاقت خسین باچا نے کہا کہ این ٹی ایس میں ڈٰیو ٹی لگانا این ٹی ایس کے صوبائی ھکام کا کام ہے ۔مگر بونیر میں جو بھی این ٹی ایس کا امتحان ہوگا اس میں بونیر کے اساتذہ ڈیوٹی کریں گے ،انہوں نے کہا کہ حالیہ فیصلہ انتہائی جلدی میں اور سیاسی بنیادوں پر کیا گیاہے اوراس میٹنگ میں ہمارے سیاسی مخالفین بھی شامل تھے ،انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں استاذ کا اخترام ہوتاہے اور اگر اساتذہ کے خلاف اس طرح اور ان کو سنے بغیر کئے جائے تو عوام کا اساتذہ سے اعتماد اٹھ جائے گا ۔لیاقت خسین باچا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو بھی اسطرح کے مینیٹس تیار کرنے میں اختیاط کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ اس میں ایسے اساتذۃ بھی موجود تھے جنہوں نے پہلی مرتبہ ڈیو ٹی کی ہے اور ان کو بلیک لسٹ کرنا انتہائی ظلم ہے ۔