این ٹی ایس پرچہ منسوخ کرکے دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے ،وزیر زادہ

این ٹی ایس پرچہ منسوخ کرکے دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے ،وزیر زادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل بونیر کو آرڈینیشن کونسل کے چئیر مین اور اپیکا بونیر کے صدر وزیر ذادہ نے کہاہے کہ این ٹی ایس پرچہ اوٹ ہونے اور اہل اساتذہ ڈیوٹیوں میں نظر انداز کرنے پر ایپکا بونیر خاموش نہیں بھیٹے گی ،این ٹی ایس کے صوبائی کو آرڈینیٹر بونیر میں ہونے والے بے ضابطگیوں کے خلاف ایکشن لے ۔ہونے والے پرچہ کو منسوخ کرکے دوبارہ این ٹی ایس لیا جائے تاکہ محکمہ تعلیم میں سفارشیوں کی بجائے قابل اساتذہ بھرتی ہوسکے ۔ہال میں پرچہ دینے کے لئے من پسند افراد کو موبائل اندر لے جانے کی اجازت تھی مگر ناپسند امیدواروں کو موبائیل لے جانے کی اجازت نہیں دی گی ،صوبائی حکومت کی میرٹ پالیسی کو فالو کی جائے ۔ڈگر میں مقامی صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے وزیر ذادہ نے کہا کہ بونیر میں تین سو پی ایس ٹی اساتذہ کی خالی اسامیوں کے لئے پہلے این ٹی ایس ٹیسٹ میں 3300 امیدوار تھے ۔انہوں نے کہا کہ بونیر سے بہت سے اساتذہ نے این ٹی ایس میں ڈیوٹی کے لئے سوات اور پشاور میں 1500 روپے دیکر امتحان دئے تھے اور 60 سے زیادہ نمبر لیکر پاس ہوئے تھے ۔مگر این ٹی ایس کے صوبائی حکام نے ان اساتذہ کو نظر انداز کرکے ان اساتذہ کو ہال میں ڈیوٹیاں لگوائی جنہوں نے سرے سے امتحان پاس نہیں کیا اور ان اساتذہ نے اپنے من پسند افراد کو وٹس اپ کے ذریعے پرچہ اوٹ کرایا اور پھر ان افرادکو ہال مین موبائل سمیت اندر جانے کی اجازت دی ۔جو میرٹ کی خلاف ورزی تھی ،انہوں نے کہا ہونے والے پرچہ کو منسوخ کیا جائے اور جن اساتذہ نے امتحان پاس کئے تھے انکی ڈیوٹی لگائی جائے ورنہ ال کو آرڈینیشن کونسل بونیر اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی ۔انہوں نے این ٹی ایس محکمہ کو صوبائی حکومت کی درست پالیسی قرار دیا ہے اور کہاہے کہ اسکے ذریعے اہل افراد اگے اتے ہے ۔جس سے ادارے مضبوط ہوں گے ۔