خیبر پختونخوا کو آئینی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے ،ڈاکٹر اقبال خلیل

خیبر پختونخوا کو آئینی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے ،ڈاکٹر اقبال خلیل

چارسدہ (بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر اقبال خلیل نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو آئینی حق سے محروم کر رکھا جا رہا ہے ۔وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ پر عمل درآمد اور مردم شماری میں تاخیری خربے استعمال کر رہی ہے۔ سی پیک منصوبے کے حوالے سے وزیر اعظم خیبر پختونخوا کو اپنا حق دے دیں بصورت دیگر عوام میں مایوسی پھیل جائیگی ۔ وہ رجڑ میں جماعت کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ ورکرز کنونشن سے ضلعی امیر محمد ریاض خان ، جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان درانی ، سابق ضلعی امیر مصباح اللہ ، ضلعی نائب ناظم اعلی مصور شاہ ، تحصیل کونسل میں اپو زیشن لیڈر خیر محمد نے بھی خطاب کیا ۔ ورکر ز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہاکہ وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ سرعام زیادتی کر رہا ہے اور سی پیک میں خیبر پختونخوا کو صرف ایک سڑک کی تعمیر پر دھوکہ دیا جا رہا ہے ۔ جماعت اسلامی وفاقی حکومت کے ظلم و زیادتی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہیگی اور اسمبلی کے اندر اور باہر تمام صوبوں کے حق کیلئے جد و جہد جاری رکھے گی ۔مقررین نے کہاکہ ریاست پاکستان نے فاٹا کے عوام کو محروم اور مظلوم بنا دیا ہے انہیں انسان اور نہ پاکستانی تصور کیا جا رہاہے ۔ وفاقی حکومت فاٹا کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کریں۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔ پاناما لیکس کی وجہ سے سپریم کورٹ میں حکمرانوں کے کرپشن کے حوالے سے ٹرائیل شروع ہو چکا ہے ۔ کرپشن کے خلاف عوام میں شعور بیدار ہو گیا ہے جو پاکستان کی مستقبل کیلئے نیک شگون ہے۔ جماعت اسلامی کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ر کھتی ہے اور ایک فلاحی ، اسلامی ریاست کے قیام کیلئے کرپشن کے خلاف بھر پور تحریک چلا رہی ہے ۔ مقررین نے کہاکہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوآرڈ اور مر دم شماری میں تاخیری خربے استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے چھوٹے صوبوں کو نقصان ہو رہا ہے ۔پاکستان کے محروم طبقا ت کی نظریں جماعت اسلامی پر ہیں اور انشاء اللہ 2018کے عام انتخابا ت میں جماعت اسلامی کلین سویپ کریگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...