صوابی ،مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ،مقدمہ درج

صوابی ،مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)پشاور سیکرٹریٹ میں تعینات پولیس اہلکار موٹر سائیکل ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران صوابی کی گوہاٹی نہر میں گر جانے سے جاں بحق ہو گیا جب کہ ایک مقامی گلو کار کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل سبز علی سکنہ شیر علی کوٹھے گوہاٹی ہفتہ کی صبح گوہاٹی نہر کے مقام پر موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ سیکھ رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل ان سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری اس دوران وہ گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا بعد ازاں مقامی غوطہ خوروں نے لاش کو نکال لیا دریں اثناء مسماۃ (ح)بیوہ درویش سکنہ زرین بانڈہ کوٹھا نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آکر ان کی شوہر درویش کو گھر سے لے گئے بعد ازاں ہفتہ کی صبح بام خیل پنج پیر بائی پاس روڈ پر اس کی لاش قتل شدہ ملی بتایا گیا ہے کہ مقتول ایک مقامی گلو کار تھے اور اکثر موسیقی کے پروگراموں کے لئے جایا کر تے تھے صوابی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#