راولپنڈی پولیس نے 29گاڑیاں10مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں،سی پی او

راولپنڈی پولیس نے 29گاڑیاں10مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں،سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈ ی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے چوری اور اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی 29سے زائد گاڑیاں اور10سے زائد موٹر سائیکل برآمد کر لیے، گاڑیاں موٹر سائیکل راولپنڈی ضلع سمیت ملک کے دیگر اضلاع سے چوری و چھینی گئی تھیں،ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی نے پولیس لائن میں منعقدہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کیا، سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ راولپنڈی ضلع میں کار چوری و چھینی گئی گاڑیوں کے جرم کے انسداد کیلئے ایس پی سی آئی اے ماریہ محمود کی زیر نگرانی اینٹی کا ر لفٹنگ سیل اور ڈویژنل ایس پیز کی زیر نگرانی تھانوں کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے مجموعی طور پر 29سے زائد گاڑیاں اور 10سے زائد موٹر سائیکل برآمد کیے، گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو حسب ضابطہ کاروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جا چکاہے، سی پی او راولپنڈی نے مزید بتایا کہ گاڑی چوری کے انسداد کیلئے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے تمام ناکہ بندی پوائنٹس پر لیپ ٹاپ رکھے گئے ہیں جن میں چوری شدہ گاڑیوں کا ڈیٹا محفوظ ہے جو کسی بھی مشکوک گاڑی کو فوری طور پر ناکہ بندی پوائنٹس پر ہی چیک کر لیا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں ناکہ بندی پوائنٹس پر CCTVکیمروں کی تنصیب بھی کی گئی ہے تاکہ مناسب مانٹیرنگ کی جا سکے اور ناکہ بندی پوائنٹس پر موجود ملازمان کو موبائل فونز بھی دیئے گئے ہیں جن پر چوری شدہ گاڑیوں و موٹر سائیکلز کے متعلق SMSکیا جاتاہے تاکہ بغیر کسی تاخیر کے فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے اور جرائم کے سدباب کیلئے روز مرہ کی بنیادوں پر کاروائیاں کی جاتی ہے جن میں جنرل ہولڈ اپ اور سرچ آپریشنز قابل ذکر ہیں ، سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال گاڑی چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے ۔