قصبہ مہرو پیلو کا جوان لائن آف کنٹرول پر جام شہادت نوش کر گیا

قصبہ مہرو پیلو کا جوان لائن آف کنٹرول پر جام شہادت نوش کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ مہرو پیلو کا نوجوان لائن آف کنٹرول پر جام شہادت نوش کر گیا۔ سپاہی امیر انتظار ولد محمدخان بھمبر سیکٹر پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا اور بھارتی گولہ باری کی زد میں آکر جام شہادت نوش کیا۔ شہید کی نماز جنازہ آبائی قصبہ ڈھوک درجال مہرو پیلو میں ادا کی گئی اور شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں عمائدین علاقہ کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شہید نے سوگواروں میں ایک نوجوان بیوہ اور تین سالہ بچہ چھوڑا ہے۔