تیمرگرہ ،لوئر دیر کوٹو چمن کے پورے گاؤں کی اے این پی میں شمولیت

تیمرگرہ ،لوئر دیر کوٹو چمن کے پورے گاؤں کی اے این پی میں شمولیت

تیمرگرہ ( بیو ر و رپور ٹ )لوئیر دیر،کوٹو چمن آباد،پورے گاوں نے عوامی نیشنل پار ٹی میں شامل ہو نے کا اعلان کر دیا ،اس حوالے سے ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس ضلعی راہنما ڈسٹر کٹ کونسلر انجنئیرمختیار خان ، ڈاکٹرسالا،رڈسٹرکٹ کونسلر آصف عزیز ویگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آنے والا د ور اے این پی کا ہے ، تبد یلی کے نام پر آنے والی موجودہ صو با ئی حکومت تمام محاذو ں پر ناکام ہوچکی ہے ،میگا پرا جیکٹس شر و ع کر نے کی بجا ئے صو بہ مالی بحران سے دوچار اور ملاز مین کی تنخواہوں کے لئے رقم نہیں ہے اور اب ورلڈ بینک سے قر ضہ مانگا جارہاہے ،مقر رین نے کہا کہ پختون خواہ میں دیر پا امن کا قیام اے این پی کے 800شہداء و قایدین کی قر بانیوں کے بدو لت ممکن ہوا ،این ایف سی ایوارڈ اور صو با ئی خو د مختاری کا حصول اے این پی دور کے کارنامے ہیں ،ضلع لویر دیر کے تمام علاقوں کو قدرتی گیس کی فرا ہمی سینیٹر زاہد خان کی کوششوں سے ممکن ہو ئی ہے ،ڈسٹر کٹ کونسلر انجنئیرمختیار خان نے اس موقع پر علاقہ کے لئے سینیٹرزاہد خان کی جا نب سے قد ر تی گیس فراہمی کا بھی اعلان کیا ،تقریب کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق ر کھنے والے مشران حاجی محمد علی ،حاجی فضل الر حمٰن ،حاجی حیات اللہ ،بادشاہ حمید ،غلام مصطفی ،فضل حبیب سمیت سینکڑوں مشران اور عمایدین نے جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...