این ٹی ایس کے پرچہ میں ہونے والے گھپلوں کیخلاف بھرپور احتجاج کیا ئے گا :حاجی صدیق

این ٹی ایس کے پرچہ میں ہونے والے گھپلوں کیخلاف بھرپور احتجاج کیا ئے گا :حاجی ...

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسل میں اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ ،ریاض خان ،سابق صدر امیرالامان خان ،بحراد خان ،سابق کو آرڈٰنیٹر سید ہارون باچا اور دیگر نے کہاہے کہ حالیہ این ٹی ایس کے پرچہ میں ہونے والے گھپلوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔محکمہ تعلیم بونیر کے کرتھا دھرتا ؤں نے صوبائی حکومت کی میرٹ کی پالیسی کو پاؤں تلے روند ڈالا ہے ،اگر پیر کے روز تک ہونے والے پرچہ کو باقاعدہ منسوخ کرنے کی نو ٹیفیکیشن جاری نہیں ہو اتو پاکستان تحریک انصا فدیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بھر احتجاج کرنے اور بونیر کے مرکزی بازار سواڑی سمیت تمام اہم بازاروں کو بلاک کردیں گے ۔بونیر کی ضلعی انتظامیہ نے جو رپورٹ اس پرچے کے متعلق تیار کی ہے ۔صوبائی حکومت اس پر فوری طور پر عمل کرے ۔محکمہ تعلیم بونیر ایک سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کا دفتر بن چکاہے ۔اس واقعہ میں ملوث جو بھی ہوں اسکی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز بونیر پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر پی ٹی ائی کے دیگر ڈسٹرکٹ کونسلر سید قائم علی شاہ ،محمدی شاہ ،تحصیل کونسل گاگرہ کے اراکین ،لائیرز فورم کے سلطان زیب خان ایڈوکیٹ اور دیگر کارکن بھی موجود تھے ۔حاجی صدیق اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اداروں میں اہل افرادکو بھرتی کرنے کے لئے این ٹی ایس کا جو نظام وضع کیاہے ۔بونیر میں جماعت اسلامی نے اپنے من پسند افرادکو محکمہ تعلیم میں بھرتی کے لئے جو پلان تیار کیاہے ،پرچہ کو پہلے سے اوٹ کردیا گیا ،وٹس اپ کے ذریعے پر چہ ان امیدواروں کو دیا گیا جو انکے من پسند تھے اور ہال میں ان امیدواروں کو موبائل فون لے جانے کی اجازت دی گئی تھی ۔جبکہ دیگر افرادکو موبائل اندر لے جانے کی اجازت نہیں تھی ،انہوں نے کہا کہ بونیر میں صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو سبو تاژ کیاجارہاہے ،انہوں نے کہا کہ ہم این ٹی ایس کے صوبائی کو اڑڈینیٹر سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ بونیر کے کوآرڈینیٹر شرافت کے خلاف فوری کاروائی کرے ورنہ پاکستان تحریک انصاف بونیر کے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بونیر کے تمام مرکزی شاہراہوں کو بند کردیں گے جبکہ سواڑی میں مین چوک پر بھر پور ااحتجاج کیا جائے گا اور اس وقت تک جاری رہیگا جب ہمارے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا جاتا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...