چکوال میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے،ڈی پی او

چکوال میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے،ڈی پی او

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع چکوال میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر محکمہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے مربوط طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ بات ڈی پی او منیر مسعود مارتھ نے ہفتے کے روز ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی، جس کی صدارت ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان نے کی۔ اجلاس میں ڈی سی او محمود جاوید بھٹی، اے ڈی سی عاصم جاوید ہاشمی، چیئرمین ملک نعیم اصغر، ملک امیر محمد ٹمن، سردار تاج محمد، چوہدری حیدر سلطان، نامزد چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری سجاد احمد، ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور این ایل سی سمیت دیگر تمام محکموں نے شرکت کی۔ ڈی اوپلاننگ چکوال نے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس کو بتایا کہ مندرہ چکوال اور چکوال سوہاوہ روڈ پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے اور بجلی کے پول شفٹنگ کا کام دس دسمبرتک مکمل کر لیا جائے گا۔ جبکہ پی ٹی سی ایل نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ جبکہ محکمہ سوئی گیس بھی ایک ہفتے کے اندر کام مکمل کرے گا۔ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ان کے اثرات پہنچ سکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...