بٹ خیلہ ،ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی

بٹ خیلہ ،ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈ لیویز نے ون ویلنگ اورہیلمٹ نہ پہنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرکے 71موٹرسائیکل سواروں کوچلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ لیویز کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر سیدظفرعلی شاہ اسسٹنٹ کمشنر محمدسہیل خان کے خصوصی ہدایت پرمالاکنڈلیویز فورس کے حوالدارمحمدعیسیٰ خان نے دیگرلیوی نفری ہمراہ ناکہ بندی کے دوران ون ویلنگ اورہیلمٹ نہ پہنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرکے پہلے دن 71موٹرسائیکل سواروں کوچالان کردیا انہوں نے کہاکہ ہم مالاکنڈ کے عوام کوخبرداکرتے ہیں کہ وہ ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے ون ویلنگ سے گریز کریں اوراپنی حفاظت کیلئے ہیلمٹ رکھنے کاخیال رکھے اس سلسلے میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبراشت نہیں کریں گے۔ اورقانونی کاروائی کریں گے۔