مولانا حمد اللہ جان کا مولانا مطلع انوار کی وفات پر اظہارتعزیت

مولانا حمد اللہ جان کا مولانا مطلع انوار کی وفات پر اظہارتعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ) جے یو آئی کے سر پرست اعلیٰ مولانا حمد اللہ جان باباجی،ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش اور سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد ہارون حنفی نے بزرگ عالم دین شیخ الحدیث مولانا مطلع الانوارکی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا کی وفات سے دینی حلقوں میں جو خلاء پیدا ہو گیا ہے اسے مدتوں تک پُر کرنا ممکن نہیں ان کی دینی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور سو گواران کے لئے اللہ تعالیٰ سے صبرو جمیل کی دُعا کی#