غواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جیل سے رہا کرنیکی روبکار جاری

غواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جیل سے رہا کرنیکی روبکار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈ ی(نیوز رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے تھانہ چوٹالہ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم قیصر حسین کی جیل سے رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی،گزشتہ روز عدالت میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات موصول ہوئے کہ تھانہ چوٹالہ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم اگر کسی اور مقدمہ میں ملوث نہیں ہے تو اس کی رہائی کی روبکار جاری کر دی جائے جس پر عدالت نے ملزم کی رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی،ملزم کو عدالت سے شہری کو اغواء کرنے کیا الزام میں سزا ہوئی تھی جس نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کی تھی جو منظور کر لی گئی۔