کراچی ،پولیس کارروائیاں ،8ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،پولیس کارروائیاں ،8ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی(کرائم رپورٹر) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشتاق قادری اورناصرترابی کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں ملزمان کاتعلق مذہبی جماعت سے بتایا گیاہے۔دوسری جانب سرجانی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے ایک ماہ پہلے ڈکیتی میں مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کیاتھا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے پچاس سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔ادھر اتحاد ٹاؤن پولیس نے بینک اکاؤنٹ ہیک کرکے رقم نکلوانے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزمان سے 130 کریڈٹ کارڈ،اے ٹی ایم ریڈایبل مشین برآمد کرلی ہے۔ملزمان میں ذوالفقار،صلاح الدین،جاوید اورشاہنواز شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر