نثار کھوڑو نے پارٹی عہدیداروں کو لاہور طلب کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پارٹی کے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو 6روز کے لیے لاہور طلب کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں پارٹی کے ضلعی ڈویژنل عہدیدار بننے کے خواہشمند امیدواروں کو لاہور طلب کیا گیا ہے ۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھورڑو کے مطابق بلاول بھٹو عہدیدار بننے کے خواہشمند امیدواروں سے ملاقات کریں گے ۔سندھ سے پارٹی عہدوں کے لیے انتخاب کے لیے یہ امیدوار 30نومبر سے 5دسمبر تک لاہور میں قیام کریں گے ۔بلاول بھٹو زرداری کسی بھی دن ان امیدواروں سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔