پیرنٹس ٹیچرز کونسل جلبئی کے اجلاس میں سرکاری سکولوں کی زبوحالی پرشدیدغم وغصے کا اظہار

پیرنٹس ٹیچرز کونسل جلبئی کے اجلاس میں سرکاری سکولوں کی زبوحالی پرشدیدغم ...

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) پیرنٹس ٹیچرز کونسل جلبئی کے اجلاس میں سرکاری سکولوں کی زبوحالی پرشدیدغم وغصے کا اظہار، فرنیچرز تو درکنارطلبا کے بیٹھنے کیلئے ٹاٹ تک میّسر نہیں، 7 پرائمری سکول سنگل ٹیچر کے رحم وکرم پر، جلبئی میں2 سکول سیکورٹی ریسک بنے ہوئے چوکیدار سے بھی محروم ہیں، GHS جلبئی 5سالوں سے اور GGHS جلبئی 3 سالوں سے بغیرہیڈ ماسٹرزکے چلائے جارہے ہیں، تعلیمی ایمرجنسی کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ، سال رواں کے احتتام تک مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں سٹوڈنٹس سمیت جہانگیرہ صوابی روڈپر احتجاجی مظاہرہ کی دھمکی۔اس سلسلے میں پی ٹی سی جلبئی کا ہفتہ کے روزایک ہنگامی اجلاس زیرصدارت کونسل چیئرمین مہم شاہ مہم منعقد ہواجسمیں یونین کونسل جلبئی(صوابی) کے تمام سکولوں کے چیئرمینز اور سیکرٹریز نے بھرپور شرکت کی اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین مہم شاہ مہم نے بتایا ہے کہ علاقہ جلبئی میں جی پی ایس بختیار آباد، جی پی ایس محلہ مہمندی، جی پی ایس شیرآباد، جی پی ایس فقیرکورونہ نمبر1 اور نمبر2 ، جی پی ایس شیراللہ بانڈہ اور جی پی ایس بہادر شاہ کوٹھے تاحال سنگل ٹیچر سے چل رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری سکولوں کی سیکورٹی نظام پر کروڑوں روپے توخرچ کر رہی ہے جبکہ حال یہ ہے کہ موضع جلبئی میں جی پی ایس فیروزپور اور جی پی ایس مسجد سکول چوکیدارتک سے آج بھی محروم ہیں دورجدید کے اس تقابلی دوڑ میں موضع جلبئی کے بیشتر سرکاری سکولوں میں طلبا کے بیٹھنے کیلئے ٹاٹیں / چٹھائیاں بھی میسّر نہیں اس سلسلے میں مہم شاہ مہم نے آئی ایم یو کی شرمناک روّیئے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح ہونا چایئے اجلاس میں سالانہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں چیئرمین مہم شاہ مہم نے سکول اسمبلی، ناظرہ قرآن، ماہانہ بزم ادب، یوم والدین اور امتحانی نظام کو بہتر بنانے کی خصوصی تاکید کی اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ NTS کے تحت میرٹ لسٹ جلدازجلد تیار کرکے اساتذہ تقرری سے سکولوں کی محرومیاں ختم کی جائیں اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر دسمبر کے آخر تک مذکورہ تمام مسائل کا حل نکال کر تدارک نہ کیا گیا تو پی ٹی سی یونین کونسل جلبئی کے تمام چیئرمینان طلبا کو لیکر جہانگیرہ صوابی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرنے پرمجبور ہونگے جسکی ساری ذمہ داری صوبائی حکومت اور محکمہ ایجوکیشن کے حکام پر ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...