پرویز خٹک کو صوبے کی کوئی پراوہ نہیں ،صرف ناچ گانے میں مصروف ہیں :عابد شیر

پرویز خٹک کو صوبے کی کوئی پراوہ نہیں ،صرف ناچ گانے میں مصروف ہیں :عابد شیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( اے این این )وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کو صوبے کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ صرف ناچ گانے میں مصروف ہیں ٗآصف علی زرداری کو ہم نے نہیں روکا وہ خوشی سے پاکستان آئیں ٗ ریشم کا کاروبار کرنے والے شیخ رشید ارب پتی کیسے بنے؟ جیسے کچھ لوگوں کی سیاست کا جنازہ نکالا ہے، بالکل اسی طرح بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بھی جنازہ نکالیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ کے پی کے حکومت فیل ہو چکی ہے، پرویز خٹک کو صوبے کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ صرف ناچ گانے میں مصروف ہیں۔ وفاقی حکومت کے تحت بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اور جس طرح کچھ لوگوں کی سیاست کا جنازہ نکالا، بالکل اسی طرح لوڈشیڈنگ کا بھی جنازہ نکال دیں گے لیکن خیبرپختونخواہ میں لوشیڈنگ کا ذمہ دار ڈانسر وزیراعلی ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پاکستان واپس آئیں، انہیں کسی نے نہیں روکا، وہ وہاں خوش بات ہیں، واپس بھی آ جائیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول! آپ کے والد کو ہم نہیں نہیں روکا، انہیں پاکستان بلائیں، پھر دیکھیں گے کہ کون کیا کرتا ہے۔عابد شیر علی نے کہا کہ کنٹینر پر ریڑھی لگانے والوں نے نندی پور منصوبے میں کرپشن پر وکیل کیا ہے جس پر نیب نے کرپشن کا کیس کیا ہوا ہے، احتساب کرنے کیلئے چور آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کے گھر سے دو ارب روپے ملے تھے، جہانگیر ترین نے ملازمین کے نام پر بے نام اکاؤنٹ کھلوائے جبکہ ریشم کا کاروبار کرنے والے شیخ رشید ارب پتی کس طرح بن گئے ہیں؟
عابد شیر