شہرقائدکی باسیوں نے نئے سپہ سالارسے امیدیں باندھ لیں

شہرقائدکی باسیوں نے نئے سپہ سالارسے امیدیں باندھ لیں

(تجزیہ:کامران چوہان)لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ قوم کے نئے سپہ سالار جبکہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کوجوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کے اعلان کے بعد شہرقائد کے باسیوں نے اپنے نئے سپہ سالارسے امیدیں باندھ لی ہیں۔عوامی امنگوں کے عین مطابق 2013ء میں شروع کئے جانے والے ’’کراچی آپریشن

‘‘نے جنرل راحیل شریف کی کمان میں بے شمارکامیابیاں حاصل کیں۔مقتل کدہ بنے شہرکے سہمے اورڈرے ہوئے شہریوں نے پھرسے کھل کرسانس لیناشروع کیا۔ماندپڑی عروس البلاد کی روشنیاں پھرسے لوٹنے لگیں مگربابائے قوم کے شہرمیں امن وامان کے مستقل قیام کا جاری سفرابھی تک اپنی منزل مقصودنہیں پہنچا۔پاکستان رینجرزسندھ،پولیس اوردیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے جانبازجوانوں کی شہادتوں اورکاوشوں کے سبب بگڑے حالات معمول پر آگئے مگرکراچی کے امن کے دشمن اب بھی گھات میں بیٹھے ہیں جو موقع کا فائدہ اٹھاکر کبھی فرقہ واریت کی آڑ میں توکبھی قانون نافذکرنے والے اداروں کے جوانوں پر حملے کرکے توکبھی کسی اور حربے سے شہرکے امن کوخراب کرتے ہیں۔قانون نافذکرنے والے اداروں کے جوان مسلسل ان امن دشمن قوتوں کے آلہ کاروں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں مگرابھی تک ان کاجڑسے صفایا نہیں ہوپایا۔شہری پرامید ہیں کہ نئے آرمی چیف کراچی آپریشن کواس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے راحیل شریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے آپریشن میں ذاتی دلچسپی کامظاہرہ کرکے شہرقائد کے باسیوں کو’’پُرامن کراچی‘‘ کا تحفہ دیں گے کیونکہ اس میں ہی پاکستان کی بقاء ہے۔پی پی پی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے سربراہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وطن واپسی کاحتمی فیصلہ کرلیاوہ22دسمبر سے 25 دسمبر کے درمیان پاکستان پہنچیں گے ۔جبکہ دیگر کئی سیاسی رہنمابھی دسمبرمیں وطن کا سفرکرنے کیلئے تیاربیٹھے ہیں۔سابق صدرکی وطن واپسی سے سندھ کی سیاست میں کم ازکم یہ تبدیلی تو ضرورآئے گی کہ وزیراعلیٰ سندھ اورانکے وزراء کودبئی جانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی کیونکہ ماضی میں یہ تاثر پختہ ہوگیا تھا کہ سندھ کو دبئی سے چلایا جارہا ہے ۔اگر آصف علی زرداری اپنے اعلان کے مطابق وطن واپس آجاتے ہیں تو فیصلے سندھ میں ہی ہواکریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...