پولیس کارروائی ،18افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

پولیس کارروائی ،18افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر حامد غوری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔جبکہ ایک دوسری کارروائی میں مبینہ ٹاؤن پولیس نے 100سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی ڈکیت گروپ کو دھرلیا ہے ۔یہ بات ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد نے ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت میں ٹیپو سلطان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر حامد غوری ولد محمد جمال کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 9ایم ایم پسٹل بمعہ راؤنڈ ،لوڈ میگزین کے 4راؤنڈ ،5رائفل 7ایم ایم اور مسروقہ موٹرسائیکل نمبر KCB-6805برآمد کرلی ہے ۔ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ سیاسی پارٹی کا نیو کراچی کا سیکٹر انچارج تھا ۔سیکٹر انچارج کی حیثیت سے 2008سے 2012تک 5یونٹ اور 125کارکنوں کا کمانڈر تھا بعد ازاں پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ ملزم نے بتایا کہ وہ قتل کی 18وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔حامد غوری نے اپنے دیگر 10ساتھیوں کے ناموں کا بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ملزم کے خلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ نمبر 255/2016بجرم دفعہ 256/2016,353/324سندھ آرمز ایکٹ درج کیا گیا ہے ۔ایس پی گلشن اقبال نے بتایا کہ ایک دوسری کارروائی میں مبینہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 100سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی ڈکیت گروپ کا گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان فراز ،عمیر عباسی ،شایان عباسی ،عرفان اور بابر مدعی مقدمہ شہزاد اور حسنین سے لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی ۔ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 11عدد موبائل فونز ،ایک عدد 9ایم ایم پستول اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔