پرویز مشرف اور پیرپگارا میں رابطہ ، سیاسی صورت حال پرگفتگو

پرویز مشرف اور پیرپگارا میں رابطہ ، سیاسی صورت حال پرگفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویزمشرف اورپاکستان مسلم لیگ فنگنشل کے سربراہ پیرصبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیرپگارا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے،ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مستقبل کے سیاسی منظرنامے اورسندھ کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیاذرائع نے بتایا کہ پیرپگارا اورپرویزمشرف کا جلد تفصیلی ملاقات پر بھی اتفاق ہوا، اس ضمن میں پیرپگارا دسمبر کے وسط میں دبئی جائیں گے

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...