پی ایس او کے اسٹوریج ٹینک آتشزدگی سے محفوظ ہیں، ترجمان

پی ایس او کے اسٹوریج ٹینک آتشزدگی سے محفوظ ہیں، ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی نے ہفتے کے روز الیکٹرانک میڈیا پر نشر کی جانے والی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیماڑی ٹرمینل پر پی ایس او کے اسٹوریج ٹینک میں آگ لگ گئی ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی نے اس بات کی وضاحت کی ہے پی ایس او کے اسٹوریج ٹینکوں میں سے کسی بھی ٹینک میں آتشزدگی کا واقع پیش نہیں آیا اور پی ایس او کے اسٹوریج ایریا میں پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ تمام عملہ بھی مکمل طور پر محفوظ ہے۔ میڈیا پر جس اسٹوریج ٹینک میں آتشزدگی کی خبر نشر کی گئی ہے وہ پاکستان ہاؤس انٹرنیشنل (پی ایچ آئی) کا میتھانول کا ٹینک ہے جو پاکستان اسٹیٹ آئل ٹرمینل /اسٹوریج علاقے کے نزدیک واقع ہے۔ آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ اور نیوی کے فائر ٹینڈرز نے بروقت کارروائی شروع کردی ساتھ ہی پی ایس او کی ٹیم کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا جو اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے پی ایچ آئی کے ساتھ موثر طور پر رابطے میں رہی۔ پی ایس او کے قریبی پی ایچ آئی ٹرمینل میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے پیش نظرپی ایس او نے آگ بجھانے کی کوششوں میں ہرممکن مدد اور تعاون بھی فراہم کیا۔ پی ایس او کو اس واقع کے نتیجے میں پی ایچ آئی کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس ہے ۔پی ایس او مستقبل یا کسی بھی وقت ضرورت پڑنے پر اسی طرح مکمل مدد فراہم کرے گی۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی ایک ذمہ دار آئل مارکیٹنگ کمپنی کی حیثیت سے اپنے ملازمین، صارفین، شراکت داروں اور کنٹریکٹر سمیت پوری کمیونٹی کے تحفظ کے لیے اپنی عمل داری کی جگہ کو محفوظ اور حفظان صحت کو یقینی بناتے ہوئے معاون ماحول کی فراہمی کے عزم پر کاربند ہے ۔