وزارت مذہبی امورکا حج پالیسی 2017 پر مشاورت کا آغاز

وزارت مذہبی امورکا حج پالیسی 2017 پر مشاورت کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی نے حج پالیسی 2017 پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں آج مورخہ 26-11-2016 کو ڈائریکٹوریٹ آف حج کراچی میں ایک روزہ حج مشاورتی ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکیم کے حجاج کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس مشاورتی ورکشاپ کا مقصد حجاج کرام سے ان کے تجربات کی روشنی میں ان سے تجاویز اور مشاورت کرنا تھا۔ حجاج کرام کو گروپس میں تقسیم کرکے ان سے حج کے مختلف انتظامات پر تجاویز لی گئیں۔ گروپ اے کے کوآرڈینیٹر غلام نبی شیخ سیکشن آفیسر ، گروپ بی کے کو آرڈینیٹر اظہر اقبال ہاشمی سیکشن آفیسر ، گروپ سی کے کوآرڈینیٹر سید شہاب کاظمی تھے جب کہ فقہ جعفریہ کے حجاج کرام سے تجاویز کے حصول کے لئے الگ سے ایک گروپ بنایا گیاتھاجس کے کوآرڈینیٹر سید مجاب احمد رضوی تھے۔پرائیویٹ اسکیم کے حجاج سے تجاویز پر بحث اور معاملات پر تفصیلی بات کیلئے فرید اسلام خٹک ڈپٹی سیکریٹری حج پالیسی ،وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی اس گروپ کے کوآرڈینیٹر تھے۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی پیر امین الحسنات وزیر مملکت برائے مذہبی امور تھے جنہوں نے مشاورتی ورکشاپ کے اغراض ومقاصد سے شرکا کو آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر حج سید امتیاز علی شاہ نے ایک روزہ ورکشاپ کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے اور محمد مجاہد رانا نے تقریب کی نقابت کا فریضہ سرانجام دیا۔