2018 میں بلاول کو وزیر اعظم بنا کر دم لیں گے،سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل وقار مہدی اور کراچی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جس طرح دہشت گردوں کو چیلنج کیا آج بلاول بھی ان کو ایسے ہی للکاررہا ہے ۔بلاول کو 28سال کا نوجوان سمجھنے والے ان کی سیاست کو سلام پیش کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پیپلزسیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وقار مہدی اور سعید غنی نے کہا کہ پارٹی کے اہم عہدے پر دینے پر ہم آصف علی زرداری کے شکر گذار ہیں ۔اس بار ہمیں مختلف چیلنجز درپیش ہیں جنہیں ماضی میں آصف علی زرداری نے بخوبی حل کیا تھا ۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ شہید بی بی بے جس طرح دہشتگردوں کو چیلنج کیا آج بلاول بھی انھیں ایسے ہی للکار رہاہے۔ بلاول کو 28سال کا نوجوان سمجھنے والے آج بلاول کی سیاست کا سلام پیش کررہے ہیں۔ہم 2018 میں بلاول کو وزیر اعظم بنا کر دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی میں نیا ورکر لانا ہے اور اسکے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔16 اکتوبر کی ریلی نے ثابت کردیا کہ یہ شہرپاکستان پیپلزپارٹی کا ہے ۔