کراچی میں صبح کے وقت پولیس مقابلہ ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی میں صبح کے وقت پولیس مقابلہ ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی میں صبح کے وقت پولیس مقابلہ ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں صبح کے وقت پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں صبح ہی صبح پولیس اور ڈاکووں کا مقابلہ ہو گیا جس کے بعد پولیس نے دوڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار رکر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے جن کے قبضے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل ،اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے ۔دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی