جنرل باجوہ’ انتہائی پروفیشنل‘ بھارت کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے: سابق بھارتی آرمی چیف

جنرل باجوہ’ انتہائی پروفیشنل‘ بھارت کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے: سابق بھارتی ...
جنرل باجوہ’ انتہائی پروفیشنل‘ بھارت کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے: سابق بھارتی آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ویب ڈیسک)سابق بھارتی آرمی چیف بکرام سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نامزد آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اقوام متحدہ کے اسائنمنٹ پر خدمات انجام دے چکے ہیں، بھارت کو ان کے نقطہ نظر کے حوالے سے ”ہوشیار“ اور چوکس رہنا ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل(ر) سنگھ نے پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل باجوہ کو ” انتہائی پروفیشنل“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگو میں قمر باجوہ نے ان کی سربراہی میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم انکا کہنا ہے کہ جب ایک فوجی افسر اپنے ملک لوٹتا ہے تو صورتحال بدل جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف سے جنرل باجوہ کو کمان ملنے کے بعد وہ پاکستان فوج کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنرل باجوہ اپنی سرزمین پر دہشتگردی کو سب سے بڑے خطرے کے طور پر لیں گے۔

سابق بھارتی آرمی چیف بھی پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف کرچکے،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔