وہ پانچ مسائل جن پر نئے آرمی چیف ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

وہ پانچ مسائل جن پر نئے آرمی چیف ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے ، بڑا دعویٰ ...
وہ پانچ مسائل جن پر نئے آرمی چیف ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے نئے سر براہ جنرل قمرجاویدباجوہ اپناعہدہ سنبھالنے کے بعد 5 ترجیحات پر کام کریں گے، ان ترجیحات میں ملک سے دہشت گردی وانتہا پسندی کاخاتمہ اورقیام امن کیلیے حکومت کے ساتھ مل کر موثر پالیسی کی تکمیل میں بھرپورتعاون، ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف دشمنوں کو موثر جواب اور ان کا مکمل خاتمہ کرنا، آپریشن ضرب عضب اور کراچی سمیت دیگر آپریشنز کے اہداف کا حصول سمیت دہشت گردتنظیموں، سہولت کاروں اور معاونین کا قلع قمع کرنا اور پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل وتحفظ ہوگا۔

پاک فوج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ،نامزد آرمی چیف قمر باجوہ کا بیان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے نئے سربراہ سرحدوں پر بھارتی جارحیت کا سخت ترین دفاعی حکمت عملی کے تحت جواب دینے کی پالیسی اختیار کریں گے۔پاک فوج کے نئے سربراہ بھی فوج کو سیاسی امور سے لاتعلق رکھنے کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دفاعی امورسے وابستہ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ نئے آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی عہدہ سنبھالنے کے بعدابتدائی طور پران 5 ترجیحات پر کام کریں گے۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی کی مزید ترجیحات میں چیف جنوبی وشمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی دوبارہ آباد کاری کے عمل کو تیز کرنے، بلوچستان میں مکمل قیام امن، پاک افغان بارڈر منیجمنٹ نظام کی تکمیل، افغانستان کیلئے وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت دفاعی رابطوں کومزید موثر بنانا اور دیگر عسکری پالیسیوں کی تکمیل بھی شامل ہوگا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمار پاک فوج کے ماہر اور بہترین جنرلز میں ہوتا ہے، نئے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کامیابی کے ساتھ اہم اہداف اور پالیسیوں کومکمل کرنے میں انتہائی مہارت رکھتے ہیں، پاک فوج کے نئے سربراہ بھی ملک میں جمہوری و پارلیمانی نظام کی بالادستی، حکومت کے ساتھ مضبوط ورکنگ ریلیشن شپ کے تحت رابطوں کے ذریعے قومی امورکوحل کرنے پریقین رکھتے ہیں۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...