صحافی ارشد رانا کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

صحافی ارشد رانا کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
صحافی ارشد رانا کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی صحافی ارشد محمود رانا کے والد ماجد گزشتہ روز پاکستان میں انتقال کرگئے۔ اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاکستان جرنلسٹس فورم کا ایک اجلاس ہوا جس میں خالد گوندل، منظور احمد بھٹی، ملک عامر نوید، شیخ محمد پرویز، زمرد بونیری، طاہر منیر طاہر، حافظ زاہد علی، سہیل خاور، شیراز مغل، سلیمان جاذب، عابد اختر قریشی اور بشریٰ بھٹہ نے شرکت کی۔ اس تعزیتی اجلاس میں ارشد محمد رانا سے اظہار تعزیت، مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی۔ ایک خصوصی پیغام کے ذریعے PJF کے صدر اشفاق احمد نے بھی ارشد محمود رانا سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -