پاک بھارت کرکٹ سیریز، نئی خبر آ گئی

پاک بھارت کرکٹ سیریز، نئی خبر آ گئی
پاک بھارت کرکٹ سیریز، نئی خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارتی کرکٹ حکام کے درمیان اگلے ماہ اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات سے متعلق دوٹوک گفتگو کی جائے گی۔ یہ ملاقات سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 17 دسمبر کو ہو گی۔

ہملٹن ٹیسٹ: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 216 رنز پر آﺅٹ، نیوزی لینڈ کو 55 رنز کی برتری مل گئی

بھارتی حکام اس ضمن میں پہلے ہی مختلف آپشنز دے چکے ہیں جن میں سہ ملکی سیریز بھی شامل ہے تاہم پاکستان اب کسی طرح کے دھوکے میں نہیں آنا چاہتا۔ دسمبر میں ایشین کرکٹ کونسل کی کولمبو میں ایک میٹنگ ہو گی جس کی صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں نجم سیٹھی اور سبحان احمد کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے چیف انوراگ ٹھاکر کے ساتھ دوطرفہ میچوں کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر اس جانب سے مثبت جواب نہ ملا تو پھر قانونی آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق نجم سیٹھی نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ آئی سی سی کی میٹنگ میں شرکت کے وقت انوراگ ٹھاکر کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔

خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے میچ نہ ہونے سے متعلق پاکستان کی شکایت پر آئی سی سی نے ایک کمیٹی بنانے کی پیشکش کی تھی تاہم پاکستان نے انکار کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق میچ کرانے کا مطالبہ کیا تھا اور انکار کی صورت میں 6 پوائنٹس طلب کئے تھے جو بعد ازاں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کودئیے بھی گئے۔

اس موقع پر انوراگ ٹھاکر نے نجم سیٹھی کو بتایا تھا کہ بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز کے حق میں نہیں ہے البتہ سہ ملکی سیریز کا انعقاد ممکن ہے۔ بہرحال! پاکستان نے سوال اٹھایا ہے کہ بھارت آئی سی سی کے منعقدہ ٹورنامنٹس میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکاری ہے تو پھر ایسے کسی ایونٹ کا انعقاد کیسے ہو سکتا ہے۔ کیونکہ بھارتی حکام آئی سی سی کی میٹنگز اور میڈیا میں مختلف موقف اپنا رہے ہیں۔ اسی باعث کولمبو میں ہونے والی میٹنگ میں اس معاملے پر مزید بحث کی جائے گی۔

تیسراٹیسٹ،انگلینڈ نے بھارت کیخلاف میچ میں پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 8وکٹوں کے نقصان پر 268رنز جوڑ لیے

اب ویمن چیمپئز شپ میں پاکستان کے پاس 6 پوائنٹس ہیں اور اس وجہ سے اگلے ماہ ہونے والی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اگر بھارت وعدے کے مطابق سیریز نہیں کھیلتا تو پاکستان اس کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کو پورا کرنے کیلئے قانونی چارہ جوئی کرے گا اور آئی سی سی اس معاملے میں فریق کا کردار ادا کرے گی۔

پاکستانی بورڈ کو امید ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ویمنز ایشیاءکپ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا تاہم بھارت کی جانب سے اس معاملے پر ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا۔

مزید : کھیل