پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ سلور ویٹ ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ سلور ویٹ ٹائٹل جیت لیا
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ سلور ویٹ ٹائٹل جیت لیا

کوئٹہ,سیول (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائن کے باکسر گیمل مگرامو کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ویٹ ٹائٹل جیت لیا ۔فلائی ویٹ سلور کیٹگری میں فلپائنی باکسر کو 112 کے مقابلے میں 114 پوائنٹس سے شکست سے کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ باکسر کی کامیابی کے ساتھ ہی ملک بھر اور خاص طور ان کے گھر میں جشن کاسماں،جیت کی خوشی میں میٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔گزشتہ روزکو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں فلپائنی باکسر گیمل مگرامو کو شکست دے محمد وسیم نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔

خیال رہے کہ محمد وسیم نے جولائی میں فلپائن کے باکسر جیدر اولیوا کو شکست دینے کے بعد ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2014 میں کامن ویلتھ گیمز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔میچ میںکامیابی کے بعد محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میں اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اس کے علاوہ میرے والدین کی دعائیں اور پوری قوم کی دعائیں میرے ساتھ تھیں جس کی وجہ سے میں یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا۔مقابلے کے لیے دو ماہ خاص ٹریننگ کی جس کے بعد جسمانی اور ذہنی طور پر تیار تھا۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ دس سال سے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں لیکن وہ اپنی حالیہ کامیابیوں کو سہرا کورین پروموٹر اینڈی کم کو دیتا ہوں جنھوں نے ہر موقع پر ان کو تعاون اور رہنمائی فراہم کی۔ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ ایک مشکل کھیل ہے جس کے لیے جسمانی صحت اور ٹریننگ کا خرچ تعاون کے بغیر پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔واضح رہے کہ محمد وسیم نے بتایا کہ وہ سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پہلے جنوبی ایشیائی کھلاڑی ہیں۔خیال رہے کہ محمد وسیم پروفیشنل باکسر بننے کے بعد امریکہ کے شہر لاس ویگس میں مقیم ہیں جہاں وہ مشہور باکسر فلائیڈ مے ویدر کے ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کرتے ہیں اور فلائیڈ مے ویدر کے چچا جیف مے ویدر ان کیٹرینر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اس سے قبل جولائی میں بھی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتا تھا اور عالمی سطح پر یہ ان کی چوتھی فائٹ تھی

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...