بنگلہ دیش کو چینی آبدوز کی فراہمی سے بھارت کا سکون اور نیندیں حرام

بنگلہ دیش کو چینی آبدوز کی فراہمی سے بھارت کا سکون اور نیندیں حرام
بنگلہ دیش کو چینی آبدوز کی فراہمی سے بھارت کا سکون اور نیندیں حرام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کی جانب سے بنگلہ دیش کو دو آبدوزیں دینے کی خبر نے پاک چین تعلقات سے پریشان بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں، بھارتی نیول حکام کا کہنا ہے کہ چین کا یہ اقدام خلیج بنگال میں چینی فوج کے موجود رہنے کی کوشش ہے۔

روس کی پاکستان کو انسداد دہشت گردی سسٹم فروخت کرنے کی پیشکش

خبرایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر تینوں مسلح افواج کے نائب سربراہان کے ہمراہ بظاہر بنگلہ دیش کی آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے جائیں گے لیکن یہ دورہ چین اور بنگلہ دیش کے بڑھتے تعلقات پر بھارتی تشویش کا مظہر ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو آبدوزیں بیچنے کے بعد چین نہ صرف بنگلہ دیش کو آبدوز مرمت کرنے اور چلانے کی تربیت دے گا بلکہ خلیج بنگال میں بھی موجود رہے گا اور معلومات بھی اکٹھی کرے گا۔

مزید : بین الاقوامی