ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا کی 7 وکٹوں سے فتح، جنوبی افریقہ نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی
ایڈیلیڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کی شرمندگی سے بچ گیا ہے تاہم جنوبی افریقہ نے 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے 127 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے 194 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 250 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 127 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹیفن کک 104 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں ڈین ایلگر نے 0، ہاشم آملہ نے 45، جے پی ڈومنی نے 26، فاف ڈوپلیسی نے 12، ٹیمبا باووما نے 21، کیل ایبٹ نے 0، کوانٹن ڈی کوک نے 5، ویرنون فلینڈر نے 17 اور کاگیسو ربادا نے 7 رنز بنائے جبکہ تبریز شمسی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نیتھن لیون نے 3، جوش ہیزل ووڈ نے 2 اور جیکسن برڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ہملٹن ٹیسٹ: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 216 رنز پر آﺅٹ، نیوزی لینڈ کو 55 رنز کی برتری مل گئی
آسٹریلیا نے 127 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا نے 34، ڈیوڈ وارنر نے 47، عثمان خواجہ نے 0، سٹیو سمتھ نے 40 اور پیٹر ہینڈز کومب نے 1 سکور بنایا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیل ایبٹ اور تبریز شمسی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 259 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 383 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔