جنرل باجوہ کو بتایاکہ وہ آرمی چیف کیلئے مضبوط امیدوار ہیں تو وہ ہنس پڑے: بریگیڈیئرریٹائرڈ فیروز حسن خان

جنرل باجوہ کو بتایاکہ وہ آرمی چیف کیلئے مضبوط امیدوار ہیں تو وہ ہنس پڑے: ...
جنرل باجوہ کو بتایاکہ وہ آرمی چیف کیلئے مضبوط امیدوار ہیں تو وہ ہنس پڑے: بریگیڈیئرریٹائرڈ فیروز حسن خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، مونٹرے(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے نئے سربراہ کا قرعہ فال جنرل قمرجاوید باجوہ کے نام نکلنے پر جہاں بیشتر تجزیہ نگاروں کے اندازے غلط ثابت ہوئے ، وہیں چند ماہ پہلے تک خود جنرل باجوہ کو بھی اس تعیناتی کا اندازہ نہیں تھا۔
کیلیفورنیا میں مقیم پاکستان آرمی کے ریٹائرڈبریگیڈیئراور نوے کی دہائی میں نئے آرمی چیف کے کمانڈنگ آفیسر فیروز حسن خان نے اپنے انٹرویو میں بتایاکہ ’ جب میں نے اسے بتایاکہ وہ اگلے آرمی چیف کیلئے مضبوط امیدوار ہیں تو جنرل باجوہ تقریباً ہنس پڑے ، جنرل باجوہ کا خیال نہیں تھاکہ وہ سنجیدہ امیدوار ہیں‘۔فیروز حسن خان کی ستمبر میں پاکستان کے دورے کے موقع پر باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی ۔

بھارت میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ ،خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ کو قید سے نکال کر لے گئے
دی نیشن کے مطابق فیروز حسن خان نے کہاکہ ’ جنرل باجوہ زبردست آدمی ہیں ، وہ چاپلوس نہیں ، سیدھی بات کرنیوالا شخص ہے لیکن وہ جمہوریت اور سول ملٹری تعلقات پر یقین رکھنے والا شخص ہے ، وہ سویلین کو موقع دینے پر یقین رکھتے ہیں اور یہ بہت اہم چیز ہے‘۔
جنرل راحیل شریف کی طرف باجوہ کا تعلق بھی پنجاب کے فوجی گھرانے سے ہے ، اس کے باپ اور سسر بھی آرمی افسر تھے ۔

’اگر امریکہ نے یہ کام نہ بھی کیا تو ہم شام میں باغیوں کیساتھ کھڑے ہوں گے ‘سعودی عرب کے بعد ایک اور بڑا عرب ملک کھل کر سامنے آ گیا
فیروز خان نے بتایاکہ بھارت کے بارے میں بخوبی واقفیت ہونے کے باوجود جنرل باجوہ لاشعوری طورپر بھارت سے نفرت نہیں کرتے ، ان کی طرح لائن آف کنٹرول سے کوئی اور شخص واقف نہیں اور نہ ہی وہ عوامی توجہ کے حصول کے خواہاں ہیں اور میڈیا سے بچ کر رہنے کی کوشش کرتے ہیں ، اپنے کام سے کام رکھتے ہیں، اُنہیں جنرل کیانی کی طرح لکھنے پڑھنے کا شوق ہے ، بالخصوص انٹرنیشنل تعلقات ان کا پسندیدہ موضوع ہے ۔

مزید :

قومی -