سعودی حکومت نے خواجہ سراؤں کے عمرے پر پابندی کی تردید کردی

سعودی حکومت نے خواجہ سراؤں کے عمرے پر پابندی کی تردید کردی
سعودی حکومت نے خواجہ سراؤں کے عمرے پر پابندی کی تردید کردی

  

اسلام آباد، سرگودھا(صباح نیوز) سعودی حکومت نے خواجہ سرائوں کے عمرے پر کوئی پابندی نہیں لگائی، اخبارات میں چھپنے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

سعودی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ خواجہ سرائوں کے عمرے پر کوئی پابندی عائد نہ کی گئی ہے بلکہ ان کے لئے جو قانونی ماضی سے بنا ہوا ہے اسی پر عمل پیرا ہے۔ سعودی عرب نے کبھی بھی خواجہ سرائوں پر پابندی لگانے کا سوچا ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس کا کوئی ارادہ رکھتی ہے۔ سعودی سفارتخانے سے منسوب  گزشتہ دنوں اخبارات، سوشل میڈیا پر یہ تاثر اور خبریں چل رہی تھی کہ خواجہ سرائوں کے عمرے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خواجہ سراء ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر و سابق امیدوار پی پی 33 نینا لعل نے سعودی حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

مزید : سرگودھا