نوازشر یف بدل گئے، سعودی شہزادوں اور تر کمانستان کے حکمران جیسے ہو چکے ہیں :لارڈز نذیر

نوازشر یف بدل گئے، سعودی شہزادوں اور تر کمانستان کے حکمران جیسے ہو چکے ہیں ...
نوازشر یف بدل گئے، سعودی شہزادوں اور تر کمانستان کے حکمران جیسے ہو چکے ہیں :لارڈز نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) برطانوی آف لارڈز کے رکن لارڈز نذیر احمد نے کہا ہے کہ نوازشر یف بدل چکے ہیں وہ سعودی شہزادوں اور تر کمانستان کے ڈکٹیٹر حکمران جیسے ہو چکے ہیں ‘انکے مشیروں میں فرعون اور روم کے بادشاہوں کے مشیروں سے زیادہ تکبر اور غیرور ہے ‘بھارت کی بلا اشتعال فائر نگ سے کشمیر یوں کی شہادت پر نوازشریف اورا نکے مشیر نیلم وادی کے شہداء کے گھروں اور زخمیوں کی عیادت کی بجائے صرف مذمت کیلئے پر یس ریلز جاری کرتے ہیں ‘ملک کو آج سے سب زیادہ وزیر خارجہ کی ضرورت ہے ‘(ن) لیگ کے وزراء بھارت افواج اور بھارتی تنظیموں کے وہاں بسنے والے مسلمانوں پرمظالم کی بجائے اپنے ملک کی اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ۔ اتوار کے روز جہا نگیر بدر کے اہل خانہ سے انکے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈذ ندیر احمد نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جو مظالم کر رہا ہے اس پر بھارت کے خلاف حکومت پاکستان کا ردعمل انتہائی مایوس کن ہے بھارت نے پاکستان میں کشمیر یوں کی بس اور آبادی کو نشانہ بنایا جس میں39کشمیر ی شہید ہوئے نوازشر یف اور انکے وزراء کو چاہئے تھے کہ وہ شہید ہونیوالے کشمیر یوں کے گھر وں میں جاتے اور زخمیوں کی ہسپتالوں میں عیادت کرتے مگر ایسا کر نے کی بجائے وہ صرف پر یس ریلز کے ذریعے ہی بھارت کے مظالم کی مذمت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے وزراء بھی پیپلزپارٹی ‘تحر یک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں وہ بھارت کے مظالم پر کچھ نہیں کہتے ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ بھی نوازشر یف کیساتھ بہت زیادہ ررہے اب کیا وجہ آپ ان پر تنقید کر رہے ہیں تواس کے جواب میں لارڈز نذیر احمد نے کہا کہ نوازشر یف اب بہت بدل چکے ہیں وہ نوازشر یف سعودی شہزادوں اور تر کمانستان کے ڈکٹیٹر حکمران جیسے ہو چکے ہیں اور انکے ایڈ وئزر بھی انکو کسی ٹھیک رستے پر نہیں چلنے دے رہے میں تو حقائق کی بات کر رہا ہوں ۔

مزید :

لاہور -