سمندری طوفان جنوبی بحیرہ چین میں داخل ،شمالی چینی علاقے دھند اور دھوئیں کی لپیٹ میں آ گئے

سمندری طوفان جنوبی بحیرہ چین میں داخل ،شمالی چینی علاقے دھند اور دھوئیں کی ...
سمندری طوفان جنوبی بحیرہ چین میں داخل ،شمالی چینی علاقے دھند اور دھوئیں کی لپیٹ میں آ گئے

بیجنگ (آئی این پی)دھند او ر دھوئیں نے شمالی چینی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں انتباہ جاری کر دیا ہے ، فضائی آلودگی چین کے صوبے ہیبی ، بیجنگ اور تیان جن میں تین دن تک جاری رہے گی ، اس دوران ان علاقوں میں زبردست فضائی آلودگی کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے زن جیانگ اندرون منگولیا ، ہیلانگ جیانگ اور جیلن میں سخت سرد موسم جبکہ شدید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مرکز نے اس سلسلے میں سمندری طوفان سے بچنے کیلئے بلیو الرٹ جاری کیا ، یہ طوفان جنوبی بحیرہ چین میں داخل ہو گیا ہے تا ہم کہا گیا ہے کہ اس سے ملک پر کوئی زیادہ اثرات مرتب نہیں ہو ں گے ۔یاد رہے کہ چین میں موسمی شدت سے محفوظ رہنے کیلئے چار مرحلوں کا انتباہی نظام جاری کیا جاتا ہے جن میں سب سے زیادہ خطرناک ریڈ الرٹ اور اس کے بعد درجہ بہ درجہ اورنج یلیو اور بلیو الرٹ ہے ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...