نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سوشل میڈ یا پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے :آئی ایس پی آر

نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سوشل میڈ یا پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے :آئی ...
نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سوشل میڈ یا پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے :آئی ایس پی آر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں مشہور اور نامور شخصیات کے نام سے سوشل میڈ یا پر اکاﺅنٹ بنا کر جعلسازی کرنے کا رواج بہت زیادہ بڑھتا جا رہا ہے ،سوشل میڈ یا پر جعلی اکاﺅنٹ بناکر لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے جعلسازوں کا مافیہ مزید بڑھتا جا رہا ہے اور اب یہ مافیہ کئی اہم عہدوں پر فائز شخصیات کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنا کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ، جن اہم ترین لوگوں کے نام کا سہارا لے جعلی اکاﺅنٹ بنائے جاتے ہیں ،ان میں ایک نام نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی ہے ۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ نامزد چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سوشل میڈ یا پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاﺅنٹ ہیں جن کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

جنرل باجوہ کو بتایاکہ وہ آرمی چیف کیلئے مضبوط امیدوار ہیں تو وہ ہنس پڑے: بریگیڈیئرریٹائرڈ فیروز حسن خان

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...